Voice of Islam
إِنَّ الدّينَ عِندَ اللَّهِ الإِسلامُ
| ||
الكافي ،۱/۱۰/۵۹/۲ محمد عن أحمد عن علي بن الحكم عن اَلْعَرْزَمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي عَبْدِ اَللَّهِ عَلَيْهِ اَلسَّلاَمُ قَالَ: كَانَ قَنْبَرٌ غُلاَمُ عَلِيٍّ يُحِبُّ عَلِيّاً عَلَيْهِ اَلسَّلاَمُ حُبّاً شَدِيداً فَإِذَا خَرَجَ عَلِيٌّ صَلَوَاتُ اَللَّهِ عَلَيْهِ خَرَجَ عَلَى أَثَرِهِ بِالسَّيْفِ فَرَآهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ يَا قَنْبَرُ مَا لَكَ فَقَالَ جِئْتُ لِأَمْشِيَ خَلْفَكَ يَا أَمِيرَ اَلْمُؤْمِنِينَ قَالَ وَيْحَكَ أَ مِنْ أَهْلِ اَلسَّمَاءِ تَحْرُسُنِي أَوْ مِنْ أَهْلِ اَلْأَرْضِ فَقَالَ لاَ بَلْ مِنْ أَهْلِ اَلْأَرْضِ فَقَالَ إِنَّ أَهْلَ اَلْأَرْضِ لاَ يَسْتَطِيعُونَ لِي شَيْئاً إِلاَّ بِإِذْنِ اَللَّهِ مِنَ اَلسَّمَاءِ فَارْجِعْ فَرَجَعَ ۔
امام جعفر صادقؑ نے فرمایا: حضرت علیؑ کا غلام قنبر تھا جو حضرت علیؑ کے ساتھ بہت زیادہ محبت رکھتا تھا۔ پس جب بھی حضرت علیؑ گھر سے نکلتے تو وہ آپؑ کے پیچھے تلوار لے کر نکلا کرتا تھا۔ چنانچہ ایک رات آپؑ نے اس کو دیکھ لیا تو فرمایا: اے قنبر! تجھے کیا ہو گیا ہے؟ اس نے عرض کیا: اے امیر المومنینؑ! میں آپؑ کے پیچھے چلنے آیا ہوں (تاکہ آپؑ کی حفاظت کر سکوں)۔ آپؑ نے فرمایا: اے قنبر! تجھ پر افسوس ہے۔ تم مجھے آسمان والوں سے بچا رہے ہو یا زمین والوں سے؟ اس نے عرض کیا: نہیں، میں زمین والوں سے آپؑ کو بچا رہا ہوں۔ آپؑ نے فرمایا: زمین والے میرے بارے میں کسی چیز پر استطاعت ہی نہیں رکھتے سوائے آسمان سے اللہ کی اجازت کے پس تم واپس چلے جاو۔ چنانچہ قنبر واپس چلا گیا۔
*الوافی فیض کاشانی (مترجم): ج۴ ح١٩٢٩* [ یکشنبه دوازدهم فروردین ۱۴۰۳ ] [ 18:12 ] [ ڈاکٹر غلام عباس جعفری، آزاد کشمیر ]
|
||
[قالب وبلاگ : تمزها] [Weblog Themes By : themzha.com] |