Voice of Islam
إِنَّ الدّينَ عِندَ اللَّهِ الإِسلامُ 
پيوندهای روزانه
🌹 *سچی بات* 🌹

انسان *زندہ*  ہونے کے باوجود *زندگی* کو نہیں سمجھ سکتا تو *مرے*  بغیر  *موت* کو کیسے سمجھ سکتا ہے ـ

  کتنا خوبصورت لائحہ عمل دیا :

*موتوا قبل ان تموتوا*
مرنے سے پہلے مر جاو۔

ریاضی میں مسئلہ حل کرنے کے لیے x کی قیمت فرض کی جاتے ہے تو مسئلہ حل ہوجاتا ہے ۔
اسی طرح *اپنا مرنا* فرض کرلیں
تو پوری زندگی کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے

آدمی مرنے کےبعد پچھتاتا ہے کہ فلاں کام نہیں کر سکا
فلاں قرضہ کی قیمت موجود ہونے کے باوجود ادائیگی نہ کر سکا ۔
فلاں صلہ رحمی کے مواقع میسر ہونے کے  باوجود  انجام نہ دے سکا ۔

راہ حل : اپنے آپ کی موت فرض کر لو اور سب کام نمٹانے کے بارے سوچنا شروع کر دو اور خداوند منان سے  دوبارہ زندگی کی درخواست فرض کر کے
سب کام نبٹانا شروع کردو
جب حقیقی موت پہنچے گی پھر فرصت نہ ملے گی۔

[ پنجشنبه چهاردهم تیر ۱۳۹۷ ] [ 20:6 ] [ ڈاکٹر غلام عباس جعفری، آزاد کشمیر ]
.: Weblog Themes By themzha :.

درباره وبلاگ

ڈاکٹر غلام عباس جعفری، آزاد کشمیر
امکانات وب