| Voice of Islam إِنَّ الدّينَ عِندَ اللَّهِ الإِسلامُ  | ||
| *بداخلاقی_کے_نتائج* ✨معصومین کرام علیہم السلام نے جہاں خوش اخلاقی کی بہت تعریف کی ہے اور لوگوں کو اخلاق حسنہ سے آراستہ ہونے کی تاکید کی ہے وہیں بداخلاقی کے بدترین نتائج سے بھی آگاہ کیا ہے تاکہ لوگ ان سے بچنے یا ان کو چھوڑنے کی طرف قدم بڑھا سکیں۔ چند نقصانات مندرجہ ذیل ہیں: *1️⃣ اعمال کی بربادی:* *🌷حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:* 🔴إنَّ سُوءَ الْخُلُقِ لَيُفْسِدُ الْعَمَلَ كَمَا يُفْسِدُ الْخَلُّ الْعَسَل 📚الكافي (ط - الإسلامية)، ج2، ص321 *2️⃣ گناہوں کی گرفت میں، توبہ سے دور:* *🌷حضرت رسول خدا صلّی اللّہ علیہ و آلہ سلّم نے فرمایا:* 🔴يا عَلِيُّ لِكُلِّ ذَنْبٍ تَوْبَةٌ إِلَّا سُوءَ الْخُلُقِ فَإِنَّ صَاحِبَهُ كُلَّمَا خَرَجَ مِنْ ذَنْبٍ دَخَلَ فِي ذَنْب  📚من لا يحضره الفقيه، ج4، ص355 *3️⃣ بہشت سے دوری:* *🌷حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم نے فرمایا:* 🔴علَيْكُمْ بِحُسْنِ الْخُلُقِ فَإِنَّ حُسْنَ الْخُلُقِ فِي الْجَنَّةِ لَا مَحَالَةَ وَ إِيَّاكُمْ وَ سُوءَ الْخُلُقِ فَإِنَّ سُوءَ الْخُلُقِ فِي النَّارِ لَا مَحَالَةَ  📚عيون أخبار الرضا عليه السلام، ج2، ص31 ✨نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ کی خدمت میں کہا گیا: إِنَّ فُلَانَةَ تَصُومُ النَّهَارَ وَ تَقُومُ اللَّيْلَ وَ هِيَ سَيِّئَةُ الْخُلُقِ تُؤْذِي جِيرَانَهَا بِلِسَانِهَا فَقَالَ لَا خَيْرَ فِيهَا هِيَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فلاں عورت دنوں میں روزہ رکھتی ہے راتوں میں نماز پڑھا کرتی ہے ساتھ ساتھ بداخلاق بھی ہے، پڑوسیوں کو اپنی زبان سے تکلیف پہونچاتی ہے۔ فرمایا: اس میں کوئی خیر نہیں ہے وہ دوزخیوں میں سے ہے۔ 📚بحار الأنوار (ط - بيروت) ؛ ج68 ؛ ص394 *4️⃣ خسران دنیا و آخرت:* بداخلاقی سے دنیا بھی جاتی اور آخرت بھی، دنیا میں اسے چین نہیں ملتا اور آخرت میں رضائے الہی سے محروم رہتا ہے۔ *🌷حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم نے فرمایا:* 🔴إنَّ جَبْرَئِيلَ الرُّوحَ الْأَمِينَ نَزَلَ عَلَيَّ مِنْ عِنْدِ رَبِّ الْعَالَمِينَ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ- عَلَيْكَ بِحُسْنِ الْخُلُقِ فَإِنَّ سُوءَ الْخُلُقِ ذَهَبَ بِخَيْرِ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَة  📚وسائل الشيعة، ج12، ص241 *5️⃣ زندگی کی بہت بڑی الجھن:* *🌷حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا:* 🔴سوءُ الْخُلُقِ نَكَدُ الْعَيْشِ وَ عَذَابُ النَّفْسِ.  📚تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص264 *6️⃣ ہمیشہ کا عذاب:* *🌷حضرت امام صادق علیہ السلام نے فریایا:* 🔴منْ أَسَاءَ خُلُقَهُ عَذَّبَ نَفْسَهُ. 📚الأمالي( للصدوق)، ص205 *7️⃣ رزق و روزی کی تنگی:* بداخلاقی اور تندخوئی سے برکت الہی بھی سلب ہوجاتی ہے اور ایسے شخص سے عام طور پر لوگ خوش نہیں رہتے تو اس سے معاملات میں ہچکچاہٹ لازمی ہے، احسانات اور مہربانیاں بھی اسکے شامل حال نہیں رہتیں۔ *🌷حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا:* 🔴منْ سَاءَ خُلُقُهُ ضَاقَ رِزْقُه 📚تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص264 *8️⃣ خدا سے دوری:* *حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم نے فرمایا:* 🔴يا أَبَا ذَرٍّ لَا يَزَالُ الْعَبْدُ يَزْدَادُ مِنَ اللَّهِ بُعْداً مَا سَاءَ خُلُقُه 📚مكارم الأخلاق، ص467 *🕌⛵سفینه النجاه⛵🕌*  [ چهارشنبه بیست و یکم خرداد ۱۳۹۹ ]  [ 12:58 ]  [ ڈاکٹر غلام عباس جعفری، آزاد کشمیر  ]  | ||
| [قالب وبلاگ : تمزها] [Weblog Themes By : themzha.com] | ||